سورة الواقعة - آیت 35

إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاءً

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

عورتوں کو ہم نے ایک اٹھان پر اٹھایا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اَنْشَاْنَاھُنَّ: میں ھُنَّ ضمیر کا مرجع، اس دنیا میں ساتھ دینے والی بیویاں بھی ہو سکتی ہیں اور جنت میں ملنے والی حوریں بھی۔ ان دونوں قسموں کی عورتوں کو اللہ تعالیٰ نوجوان اور نوخیز بنا دیں گے۔ اور وہ کنواری بھی ہوں گی۔ وہ ہمیشہ خوبصورت اور جوان ہی رہیں گی جن کی باتوں اور طرز ادا پر بے اختیار پیار آجائے گا۔ شمائل ترمذی میں روایت ہے کہ ایک بڑھیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ میرے حق میں جنت کی دعا فرمائیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں کوئی بڑھیا داخل نہ ہوگی، وہ روتی ہوئی واپس چلی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا اسے بتاؤ کہ وہ بڑھاپے کی حالت میں جنت میں داخل نہ ہوگی۔ (ترمذی: ۱۲۸) اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ہم انھیں خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے اور باکرہ بنا دیں گے۔