سورة الواقعة - آیت 23
كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جیسے چھپے ہوئے موتی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ حوریں ایسی ہوں گی جیسے تروتازہ سفید موتی ہوں جیسا کہ سورئہ الصافات میں ہے کہ: ﴿كَاَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُوْنٌ﴾ ایسے جیسے چھپا کے رکھے ہوئے موتی یہ ان کے نیک اعمال کا صلہ اور بدلہ ہے۔ یعنی یہ تحفے ان کے حسن کارکردگی کا انعام ہیں۔