سورة الواقعة - آیت 15

عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جڑاؤ تختوں کے اوپر

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مَّوْضُوْنَۃٍ: بمعنی بنے ہوئے، جڑے ہوئے، یعنی مذکورہ جنتی سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر جن میں جگہ جگہ موتی ٹکے ہوں گے۔ ایک دوسرے کے ساتھ تکیوں پر بیٹھے ہوں گے۔ یعنی رو در رو ہوں گے نہ کہ پشت بہ پشت۔