سورة الرحمن - آیت 70
فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ان باغوں میں خوبصورت نیک عورتیں ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ اہل جنت کی دنیا کی بیویوں کے علاوہ دوسری قسم کی عورتیں ہوں گی، یعنی جنت کی حوریں انتہائی پاکیزہ کردار والی اور بہت خوبصورت ہوں گی، اب تم اپنے رب کی کس کس نعمت کی تکذیب کرتے ہو۔