سورة الرحمن - آیت 62

وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان دو باغوں کے سوا اور باغ ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اصحاب الیمین اور مقربین: اس کی بھی دو صورتیں بیان کی جاتی ہیں ایک یہ کہ اہل جنت بھی دو طرح کے ہوں گے ایک السابقون یا مقربین اور دوسرے اصحاب الیمین۔ یعنی عام اہل جنت جیسا کہ سورئہ واقعہ میں یہ تفصیل موجود ہے۔ مقربین کو جو دو باغ ملیں گے وہ ان باغوں سے اعلیٰ قسم کے ہوں گے۔ اور دوسرے درجے اور فضیلت میں یہ دو باغ درجہ میں اُن دو باغوں سے کم ہوں گے۔ پھر تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔