سورة الرحمن - آیت 24
وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اسی کے اونچے جہاز ہیں جو گہرے دریا میں اس طرح کھڑے ہیں جیسے (ف 1) پہاڑ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر فرمایا کہ سمندر میں چلنے والے بڑے بڑے بادبانی جہاز جو دور سے پہاڑوں کی طرح کھڑے دکھائی دیتے ہیں جو ہزاروں من مال اور سینکڑوں انسانوں کو اِدھر اُدھر لے آتے ہیں یہ بھی تو اس خدا کی ملکیت میں ہیں۔ اس عالی شان نعمت کو یاد دلا کر پھر اللہ تعالیٰ پوچھتا ہے کہ اب بتاؤ انکار کیے کیسے بن آئے گی۔