سورة القمر - آیت 50
وَمَا أَمْرُنَا إِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍ بِالْبَصَرِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہمارا حکم صرف ایک بات ہے جیسے آنکھ کی جھپک۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ کا حکم: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس طرح جو کچھ میں نے مقدر کیا ہے وہ ویسا ہی ہوتا ہے۔ ٹھیک اسی طرح جس کا م کا میں ارادہ کروں، صرف ایک دفعہ کہہ دینا کافی ہوتا ہے۔ دوبارہ تاکیداً حکم دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آنکھ جھپکنے کے برابر وہ کام میری حسب چاہت ہو جاتا ہے۔