سورة القمر - آیت 16

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پس میرا عذاب اور میر ڈرانا کیسا ہوا ؟۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

 اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے ساتھ کفر کرنے والے اور میرے رسولوں کو جھوٹا کہنے اور میری نصیحت سے عبرت حاصل نہ کرنے والوں پر میرا عذاب کیسا ہوا؟ میں نے کس طرح اپنے رسولوں کے دشمنوں سے بدلہ لیا اور کس طرح ان دشمنان دین حق کو تہس نہس کر دیا۔