سورة النجم - آیت 58

لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سوائے اللہ کے اس کا ظاہر کرنے والا کوئی نہیں ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

کوئی اسے ہٹانے والا نہیں: یعنی جب قیامت یا موت آ گئی تو نہ تم اسے روک سکو گے اور نہ تمہارے معبود۔ اللہ اسے روک تو سکتا ہے مگر وہی تو اسے لانے والا ہے ہٹائے گا کیوں یعنی تم تو ایسے تعجب کرتے ہو جیسے دوبارہ مر کر جی اُٹھنے کی بات پہلی مرتبہ سنی ہے۔ حالانکہ تمام انبیاء یہی بات کہتے آئے ہیں اب چاہیے تو یہ تھا کہ تم اپنے انجام سے ڈر جاتے، اور اللہ کے خوف سے رونے لگتے۔ مگر تم اس کے برعکس ان باتوں کا مذاق اڑاتے ہو۔ اور انجام سے غافل ہو کر کھیل کود میں وقت گزار رہے ہو۔