سورة النجم - آیت 39
وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور یہ کہ انسان کے لئے وہی ہے جو اس نے کوشش کی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
انسان کے لیے وہی کچھ ہے: جس کی اس نے کوشش کی ہو۔ یعنی دنیا میں اس نے اچھا یا برا عمل جو بھی کیا ہو۔ چھپ کر یا اعلانیہ کیا، قیامت والے دن سامنے آ جائے گا اور اس پر اسے پوری جزا دی جائے گی۔