سورة النجم - آیت 25

فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سو پچھلا (جہان) اور پہلا جہان اللہ کے ہاتھ میں ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جب کہ تمام امور کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔ دنیا اور آخرت دونوں جگہ کلی اختیارات صرف اللہ تعالیٰ کو حاصل ہیں۔ جو اس نے چاہا ہو رہا ہے جو چاہے گا ہو گا۔‘‘