سورة النجم - آیت 15
عِندَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
(کہ) اس کے پاس رہنے کی بہشت ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جنت الماوٰی: اسے جنت الماویٰ اس لیے کہتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام کا مسکن و ماویٰ یہی تھا۔ بعض کہتے ہیں کہ روحیں یہاں آ کر جمع ہوتی ہیں۔ (فتح القدیر)