سورة الطور - آیت 42

أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُوا هُمُ الْمَكِيدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یا وہ کچھ مکر کیا چاہتے ہیں ؟ سو وہ جو کافر ہیں وہی مکر میں پھنستے (ف 4) ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اگر یہ سب باتیں نہیں تو لا محالہ یہ ان کی فریب کا رانہ چالیں ہیں کہ آپ پر طرح طرح کے الزامات لگا کر لوگوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بدظن کر دیں اور آپ کی ہمت توڑ دیں لیکن یہ یاد رکھنا چاہیے کہ عنقریب یہ اپنی چالبازیوں، شاطرانہ چالوں اور سازشوں کے جال میں خود پھنس جائیں گے۔ یعنی یہ کید و مکر ان پر ہی الٹ پڑے گا اور سارا نقصان انہی کا ہو گا جیسے سورہ فاطر (۴۳) میں ارشاد ہے: ﴿مَكْرَ السَّيِّئِ وَ لَا يَحِيْقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ اِلَّا بِاَهْلِهٖ﴾ ’’اور بری تدبیروں کا وبال ان تدبیروں والوں پر ہی پڑتا ہے۔‘‘