سورة الطور - آیت 22

وَأَمْدَدْنَاهُم بِفَاكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جس قسم کا میوہ اور گوشت وہ چاہیں گے ۔ ہم ان کے لئے ریل پیل لگادیں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اہل جنت کو طرح طرح کے میوے اور طرح طرح کے گوشت دئیے جاتے ہیں جس چیز کو دل چاہے وہ یک لخت موجود ہو جاتی ہے۔