سورة الطور - آیت 2

وَكِتَابٍ مَّسْطُورٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور لکھی ہوئی کتاب کی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مسطور کے معنی ہیں مکتوب اور لکھی ہوئی چیز۔ اس کا مصداق مختلف بیان کیے گئے ہیں قرآن مجید، لوح محفوظ، تمام کتب منزلہ یا وہ انسانی اعمال نامے جو فرشتے لکھتے ہیں۔ رق کا لغوی مفہوم: وہ باریک چمڑا جس پر لکھا جاتا ہے۔ مثلاً درختوں کے پتے، جھلی، پتلا چمڑا اور کاغذ اور کتب سماویہ عموماً جھلی یا پتلے چمڑے پر لکھی جاتی تھیں۔ تاکہ خراب نہ ہوں۔