سورة الذاريات - آیت 29

فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر اس کی عورت چلاتی سامنے آئی ۔ پھر اپنا ماتھا پیٹ لیا اور بولی (کیا) بڑھیا بانجھ (بنے گی ؟ )

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جب فرشتوں نے سیدنا اسحٰق کی خوشخبری دی تو ان کا خوف جاتا رہا۔ البتہ ان کی بیوی آگے بڑھی اور تعجب سے اپنا ہاتھ پیشانی پر مارتے ہوئے کہا یہ کیسے ہو گا؟ میں تو بڑھیا ہو گئی ہوں اور میرے شوہر بھی بالکل بوڑھے ہو گئے ہیں۔