سورة الذاريات - آیت 22

وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور آسمان میں تمہاری روزی ہے اور جو کچھ تم سے وعدہ کیا گیا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پھر فرماتا ہے کہ آسمان میں تمہاری روزی ہے۔ یعنی بارش بھی آسمان سے ہوتی ہے جس سے تمہارا رزق پیدا کیا جاتا ہے اور جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے یعنی جنت و دوزخ، ثواب و عتاب بھی آسمانوں میں ہے۔