سورة الذاريات - آیت 20

وَفِي الْأَرْضِ آيَاتٌ لِّلْمُوقِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں نشانیاں ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی یقین رکھنے والوں کے لیے زمین میں بھی بہت سے نشانات قدرت موجود ہیں۔ جو خالق کی عظمت و عزت، اور ہیبت و جلالت پر دلالت کرتے ہیں دیکھو کہ کس طرح اس نے حیوان و نباتات کو پھیلا دیا ہے۔ اور کس طرح اس میں پہاڑوں میدانوں، سمندروں اور دریاؤں کو رواں کیا ہے۔ اور یہ سب چیزیں انسان کے فائدے کے لیے بنائی گئی ہیں۔