سورة الذاريات - آیت 6

وَإِنَّ الدِّينَ لَوَاقِعٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور بےشک انصاف ہونے والا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پھر آسمان کی قسم کھائی جو خوبصورتی، رونق، حسن اور برابری والا ہے۔ اس کی بلندی، اس کی صفائی، اس کی پاکیزگی، اس کی بناوٹ اس کی عمدگی اس کی مضبوطی۔ اس کی چوڑائی اور کشادگی۔ اس کا ستاروں سے جگمگانا جن میں سے بعض چلتے پھرتے رہتے ہیں اور بعض ٹھہرے ہوئے ہیں اس کا سورج اور چاند جیسے سیاروں سے مزین ہونا، یہ سب اس کی خوبصورتی اور عمدگی کی چیزیں ہیں۔