سورة ق - آیت 8
تَبْصِرَةً وَذِكْرَىٰ لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيبٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
مقصود اس سے ہر ایک رجوع (ف 1) لانے والے بندے کو راہ دکھلانا اور نصیحت کرنا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی آسمان و زمین کی تخلیق اور دیگر اشیاء کا مشاہدہ اور ان کی معرفت ہر اس شخص کے لیے بصیرت و دانائی اور عبرت و نصیحت کا باعث ہے۔ جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہے۔ اللہ سے ڈرنے والا ہے۔