سورة محمد - آیت 8

وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو لوگ کافر ہوئے ان کو ٹھوکر لگی اور اللہ نے ان کے اعمال کھودیئے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

کافروں کا حال بالکل اس کے برعکس ہے۔ یہ قدم قدم پر ٹھوکریں کھائیں گے۔ ان کے نیک اعمال بھی اکارت جائیں گے۔ حدیث میں آتا ہے کہ: دینار درہم اور کپڑے لتے کا بندہ ٹھوکر کھا گیا وہ برباد ہوا اور ہلاک ہوا۔ اگر وہ بیمار پڑے تو خدا کرے اسے شفا بھی نہ ہو۔ (ابن کثیر)