سورة الأحقاف - آیت 32

وَمَن لَّا يُجِبْ دَاعِيَ اللَّهِ فَلَيْسَ بِمُعْجِزٍ فِي الْأَرْضِ وَلَيْسَ لَهُ مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءُ ۚ أُولَٰئِكَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جو کوئی اللہ کی طرف بلانے والے کو نہ مانے گا تو وہ زمین میں بھاگ کر تھکانہ سکے گا اور نہ خدا کے سوا اس کے لئے کوئی مددگارہے وہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی جو اللہ کے داعی کی دعوت کو قبول نہ کرے گا وہ زمین میں اللہ کو ہرا نہیں سکتا۔ بلکہ قدرت الٰہی اس کو گھیرے ہوئے ہے۔ اس کے عذابوں سے انہیں کوئی بچا نہیں سکتا۔ یہ کھلے بہکاوے میں ہیں۔ نہ ان کا کوئی مددگار ہی ہو گا۔