سورة الأحقاف - آیت 16

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَنَتَجَاوَزُ عَن سَيِّئَاتِهِمْ فِي أَصْحَابِ الْجَنَّةِ ۖ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہی وہ لوگ ہیں جن سے ہم ان کے عمدہ سے عمدہ عملوں کو جو انہوں نے کئے ہیں قبول کرتے اور ان کی برائیوں سے درگزر کرتے وہ جنت کے لوگوں میں ہیں ۔ اس سچے وعدہ کے موافق جو انہیں دیا گیا تھا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی ان کےاچھے اعمال میں سے جو بہترین ہوں گے ان کی مناسبت سے ہی ہم ان کے سارے اچھے اعمال کابدلہ دیں گے اگرچہ وہ بہترین اعمال کے پایہ کے نہ ہوں گے اور ان کی خطاؤں اور کوتاہیوں کو بالکل ہی نظر انداز کر دیں گے۔