سورة الأحقاف - آیت 2

تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے ، جو غالب حکمت والا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس قران کو اس نے اپنے بندے اور اپنے سچے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ایسی زبردست حکمت والا ہے۔ جس کا کوئی قول، کوئی فعل حکمت سے خالی نہیں۔