سورة الجاثية - آیت 33

وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جو کام انہوں نے کئے تھے ۔ اس کی بدیاں ان پر ظاہر ہوں گی ۔ اور جس پر ٹھٹھا کرتے تھے وہ انہیں گھیر لے گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اب ان کی بد اعمالیوں کی سزا ان کے سامنے آ گئی۔ اپنی آنکھوں سے اپنے کرتوت کا بدلہ دیکھ چکے۔ اور جس عذاب و سزا کے انکاری تھے جسے مذاق میں اُڑاتے رہے تھے۔ ان عذابوں نے انہیں چہار طرف سے گھیر لیا ہے۔