سورة الجاثية - آیت 32

وَإِذَا قِيلَ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ لَا رَيْبَ فِيهَا قُلْتُم مَّا نَدْرِي مَا السَّاعَةُ إِن نَّظُنُّ إِلَّا ظَنًّا وَمَا نَحْنُ بِمُسْتَيْقِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جب کہا گیا کہ اللہ کا وعدہ سچ ہے اور قیامت جو ہے اس میں شک نہیں تو تم نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہوتی ہے ہم ایک ضعیف ساگمان کرسکتے ہیں ۔ اور ہمیں یقین نہیں آتا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس آیت میں ایک اہم حقیقت سامنے آتی ہے وہ یہ کہ قیامت کے منکر اور قیامت میں شک رکھنے والے کے درمیان کوئی فرق نہیں دونوں ایک ہی جیسے مجرم اور کافر ہیں۔ مثلاً اللہ کی ذات و صفات پر، اس کے فرشتوں پر، اس کے رسولوں پر، اس کی کتابوں پر، روز آخرت پر، خیر و شر کے اللہ کی طرف سے مقدر ہونے پر کہ ان میں سے کسی بھی ایک چیز کا انکار کر دینا یا اس کو مشکوک سمجھنا ایک ہی بات ہے۔ اور اللہ فرماتا ہے کہ قیامت ضرور قائم ہو گی اس کے آنے میں کوئی شک نہیں۔ جبکہ ان سب باتوں کے جواب میں تم پلٹ کر یہ جواب دے دیا کرتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کسے کہتے ہیں؟ ہمیں تو کچھ یونہی سا وہم ہوتا ہے۔ لیکن ہم ہرگز یقین نہیں رکھتے کہ قیامت آئے گی۔