سورة الجاثية - آیت 27
وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَخْسَرُ الْمُبْطِلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن جھوٹے خراب ہونگے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
آسمانوں اور زمینوں کا مالک و بادشاہ اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ اللہ کے، اس کی کتابوں کے اور اس کے رسولوں کے منکر قیامت کے روز گھاٹے میں رہیں گے۔