سورة الجاثية - آیت 7

وَيْلٌ لِّكُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ہر جھوٹے گنہگار کے لئے خرابی ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ان کے لیے ویل ہے: ویل جہنم کی ایک وادی کا نام ہے۔ اور جو لوگ اللہ کی مذکورہ بالا آیات کو تسلیم کرتے ہیں مگر عملاً ان چیزوں پر تصرف اور اختیار دوسروں کا تسلیم کرتے ہیں۔ در حقیقت اللہ پر بہتان لگانے والے ہوتے ہیں۔ ایسے ہی گنہگاروں کے لیے تباہی ہے۔ ایسے لوگ مجرم ضمیر ہوتے ہیں۔ اللہ کی آیات سنتے ہوئے اپنے کفر، انکار اور بد باطنی پر اڑے ہوتے ہیں، گویا سنا ہی نہیں۔ اپنے غرور اور گھمنڈ کی وجہ سے اپنے آپ کو بہت اونچی چیز سمجھتے ہیں اور اسی غرور میں سنی ان سنی کر دیتے ہیں۔