سورة آل عمران - آیت 157

وَلَئِن قُتِلْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَحْمَةٌ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اگر خدا کی راہ میں تم مارے جاؤ یا مر جاؤ تو خدا کی رحمت اور مغفرت اس سے بہتر ہے جو تم دنیا میں جمع کرتے ہو ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

موت تو ہر صورت میں آنی ہے، لیکن اگر موت ایسی آئے جس کے بعد انسان اللہ کی رحمت اور بخشش کا مستحق قرارپائے تو یہ دنیا کے مال و اسباب سے بہتر ہے جس کے لیے انسان ساری عمر کھپا دیتا ہے۔ اس لیے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے بلکہ رغبت اور شوق ہونا چاہیے جس کی وجہ سے اللہ کی مغفرت اور رحمت میسر ہوگی آخرکار پیش تو اللہ ہی کے سامنے ہونا ہے۔