سورة الجاثية - آیت 3
إِنَّ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَآيَاتٍ لِّلْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک آسمانوں اور زمین میں مومنوں کے لئے نشانیاں ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کائنات کا نظم و نسق: پہلی دلیل یہ کائنات اور اس کا نظام ہے۔ اس کے کسی ایک پہلو پر بھی اگر غور کر لیا جائے تو معلوم ہو جائے گا کہ اس میں الگ الگ خداؤں کی خدائی چلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ یہ نا ممکن ہے کہ بادلوں کا دیوتا کوئی اور ہو۔ ہواؤں کا کوئی دوسرا ہو، بارش کا کوئی تیسرا ہو اور سورج کا کوئی اور ہو، اگر ایسی بات ہوتی تو کائنات کے نظام میں کبھی باقاعدگی اور ہم آہنگی نہ آ سکتی۔