سورة الدخان - آیت 21

وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے پرے ہوجاؤ

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اگر تم میری دعوت قبول نہیں کرتے تو مجھے میرے حال پر چھوڑ دو اور مجھے ایذا نہ پہنچاؤ۔ اور اس بات کے منتظر رہو۔ جب خود اللہ ہم میں تم میں فیصلہ کر دے۔