سورة الدخان - آیت 5

أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ہمارے پاس سے حکم ہو کر بےشک ہم ہی بھیجنے والے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی رسولوں کو ہم ہی بھیجنے والے ہیں کہ وہ اللہ کی آیتیں اللہ کے بندوں کو پڑھ کر سنائیں جس کی انھیں سخت ضرورت ہے۔