سورة الزخرف - آیت 64

إِنَّ اللَّهَ هُوَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک جو ہے میرا رب ہے اور وہی تمہارا رب ہے سو تم اسی کی عبادت کرو ۔ یہ سیدھی راہ ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ تم سب اور میں خود اس کے غلام ہیں۔ اس کے محتاج اور اس کے در کے فقیر ہیں، اس کی عبادت ہم سب پر فرض ہے وہ واحد ہے لا شریک ہے، بس یہی راہ مستقیم ہے۔