سورة آل عمران - آیت 147

وَمَا كَانَ قَوْلَهُمْ إِلَّا أَن قَالُوا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان کا قول صرف یہی تھا کہ انہوں نے کہا کہ اے ہمارے رب ہمارے گناہ اور جو زیادتی ہمارے کاموں میں ہم سے ہوئی تو معاف کر دے اور ہمارے قدم ثابت رکھ اور ہمیں کافر قوم پر مدد دے ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اہل ایمان کا بھروسہ محض سامان جنگ، قوت کاریا اپنی کارکردگی پر ہی نہیں ہوتا، بلکہ ساتھ ساتھ وہ میدان جنگ میں اللہ کو بھی یاد رکھتے ہیں۔ اس سے اپنی خطاؤں کی معافی مانگتے ہیں۔ اور دشمن پر غالب آنے کی دعا بھی مانگتے ہیں۔ میدان بدر میں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری رات اللہ کے حضور دشمن پر فتح و نصرت کی دعا میں گزاری تھی۔ زیادتیاں کیا ہیں؟ یہ انسان کا اپنی ترجیحات بدل لینا ہے، تب وہ اللہ کے حکم کی طرف توجہ نہیں دیتا۔ اور اللہ کے کام میں اپنی مرضی کرتا ہے۔ دعا: غلطیوں کا اعتراف، ثابت قدم رکھنا اور کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد کرنا مسلمان عاجزی سے دعا کر رہے ہیں کہ اے اللہ ہم نے کام کیا تو تھا، مگر غلطیاں ہوگئیں پر آپ ہمیں معاف کردینا۔