سورة الزخرف - آیت 52

أَمْ أَنَا خَيْرٌ مِّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بلکہ میں اس شخص سے بہتر ہوں کہ وہ عزت نہیں رکھتا اور صاف نہیں بول سکتا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی لکنت کی طرف اشارہ ہے۔ کہ موسیٰ تو صاف بولنا بھی نہیں جانتا۔ وہ اپنا مافی الضمیر ادا نہیں کر سکتا۔ تمہیں کچھ تو سوچ بچار سے کام لینا چاہیے۔