سورة الزخرف - آیت 24
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكُم بِأَهْدَىٰ مِمَّا وَجَدتُّمْ عَلَيْهِ آبَاءَكُمْ ۖ قَالُوا إِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُم بِهِ كَافِرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
وہ بولا اور جو میں تمہارے پاس ایسی چیز لایا ہوں جو ہدایت میں اس سے بڑھ کر ہو ۔ جس پر تم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ہے (تو بھی نہ مانو گے) وہ بولے جو پیغام تمہارے ہاتھ بھیجا گیا (ف 1) ہے ہم اس کے منکر ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
زیادہ صحیح راستہ اس لحاظ سے کہ اس کی نقلی دلیل موجود ہے۔ سب آسمانی کتابوں میں یہی تعلیم دی گئی ہے۔ کہ اللہ اکیلا ہی معبود برحق ہے کوئی دوسرا اس کی ذات و صفات میں شریک یا اس کا ہمسر نہیں ہو سکتا علاوہ ازیں عقل سلیم بھی اس بات کا تقاضا کرتی ہے۔