سورة الزخرف - آیت 8
فَأَهْلَكْنَا أَشَدَّ مِنْهُم بَطْشًا وَمَضَىٰ مَثَلُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
سو ہم نے ان (قریش) سے زیادہ زور والوں کو ہلاک کیا اور اگلوں کی کہاوت گزرچکی ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دے رہے ہیں کہ آپ اپنی قوم کی تکذیب پر گھبرائیں نہیں۔ صبر وبرداشت کیجیے۔ ان سے پہلے کی جو قومیں تھیں ان کے پاس بھی ہم نے رسول اور نبی بھیجے تھے۔ وہ آپ کے زمانے کے لوگوں سے زیادہ زور آور، باہمت اور توانا ہاتھوں والے تھے۔ جب انھوں نے ہماری آیات اور ہمارے رسولوں کو جھٹلایا تو ہم نے انھیں تباہ کر کے رکھ دیا تھا۔ اگر یہ بھی تکذیب رسالت پر مصر رہے تو ان کی مثل یہ بھی ہلاک کر دئیے جائیں گے۔