سورة الشورى - آیت 53

صِرَاطِ اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ أَلَا إِلَى اللَّهِ تَصِيرُ الْأُمُورُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اس اللہ کی راہ کی طرف جو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کا مالک ہے سنتا ہے ۔ اللہ ہی کی طرف سب کام پھرتے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی آسمانوں اور زمین کا مالک رب وہی ہے۔ ان میں تصرف کرنے والا اور حکم چلانے والا بھی وہی ہے۔ کوئی اس کے کسی حکم کو ٹال نہیں سکتا۔ تمام امور اس کی طرف پھیرے جاتے ہیں وہی سب کاموں کے فیصلے کرتا ہے۔ اور حکم کرتا ہے۔ وہ پاک اور برتر ہے۔ لہٰذا انسان کو چاہیے کہ اس دنیا میں بقائمی ہوش و حواس وہ راہ اختیار کرئے جو سیدھی اللہ کی بارگاہ تک پہنچتی ہے۔ الحمد للہ سورہ الشوریٰ کی تفسیر ختم ہوئی۔