سورة الشورى - آیت 31

وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور تم زمین میں بھاگ کر عاجز کرنے والے نہیں ہو ، اور اللہ کے سوا تمہارے لئے کوئی کارساز اور مددگار نہیں ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی تم بھاگ کر کسی ایسی جگہ نہیں جا سکتے کہ جہاں تم ہماری گرفت میں نہ آ سکو۔ یا جو مصیبت ہم تم پر نازل کرنا چاہیں اس سے تم بچ سکو۔