سورة آل عمران - آیت 139

وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور سست نہ ہو اور غم نہ کھاؤ اور تمہیں (مشرکین عرب پر) غالب رہو گے (ف ١) اگر تم مومن ہو ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

گزشتہ جنگ میں جو تمہیں نقصان پہنچا ہے اس سے نہ تم سست ہو اور نہ غم ہی کھاؤ، کیونکہ اگر تمہارے اندر ایمانی قوت موجود رہی اور توکل اور صبر سے کام لیا، تو غالب و کامران تم ہی رہو گے، اس میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی اصل قوت کا راز اور انکی کامیابی کی بنیاد واضح کردی، چنانچہ یہ واقعہ ہے کہ اس کے بعد مسلمان ہر معرکہ میں سرخروہی رہے۔