أُولَٰئِكَ جَزَاؤُهُم مَّغْفِرَةٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَجَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ
ایسوں کا بدلہ ان کے رب سے مغفرت اور باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، وہ وہاں ہمیشہ رہیں گے اور عمل کرنے والے کا اچھا بدلہ ہے ۔ (ف ٢)
یہ مضمون قرآن کریم میں بہت سے مقامات پر آیا ہے کہ ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ جن لوگوں نے انبیاء اور اللہ کی آیات کو جھٹلایا ان کا کیا انجام ہوا تھا۔ مثلاً قوم عاد،قوم ثمود، قوم نوح، قوم اصحاب مدین، اصحاب الحجر، قوم سبا وغیرہ کاکیا حشر ہوا، اسی طرح بعض اشخاص مثلاً فرعون اور آل فرعون کا کیا حشر ہوا۔ ایسے سب واقعات سے اللہ کی جو عادت جاریہ معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ جب کوئی قوم اللہ کی نافرمانی میں انتہا کو پہنچ جاتی ہے اور گناہوں میں ڈوب جاتی ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اسے تباہ و برباد کردیتا ہے اور اس کا نام صفحہ ہستی سے مٹ جاتا ہے اور یہ اللہ کی ایسی سنت ہے جو پوری ہوکر رہتی ہے۔ یقین نہ آئے تو زمین میں چل پھر کر دیکھ لو۔