سورة فصلت - آیت 48

وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَدْعُونَ مِن قَبْلُ ۖ وَظَنُّوا مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جنہیں وہ پہلے پکارتے تھے وہ ان سے گم ہونگے اور گمان کرینگے کہ ان کو کہیں خلاصی نہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قیامت والے دن ان کے معبودان باطل سب گم ہو جائیں گے کوئی نظر نہ آئے گا جو انھیں نفع پہنچا سکے۔ اور یہ خود جان لیں گے کہ آج اللہ کے عذاب سے چھٹکارے کی کوئی صورت نہیں۔ سورہ کہف (۵۳) میں ارشاد ہے کہ ’’گنہگار لوگ جہنم کو دیکھ لیں گے اور انھیں یقین ہو جائے گا کہ وہ اس میں گرنے والے ہیں اور اس سے بچنے کی کوئی راہ نہ پائیں گے۔‘‘