سورة فصلت - آیت 41

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَاءَهُمْ ۖ وَإِنَّهُ لَكِتَابٌ عَزِيزٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ لوگ جو ذکر (قرآن) کے جب وہ ان کے پاس آیا منکر ہوئے (ہم) انہیں بدلہ دیں گے اور یہ تو نادر کتاب ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی قرآن کریم زبردست کتاب ہے زیردست نہیں۔ اس کے بیان کردہ حقائق و دلائل کو نہ جھٹلایا جا سکتا ہے اورنہ نیچا دکھایا جا سکتا ہے۔ یہ ہر عیب سے پاک ہے۔ لہٰذا جو لوگ اس کتاب کا انکار کرتے ہیں ان کا انجام زیردستی اور ذلت کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا۔