سورة فصلت - آیت 36

وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ ۖ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اگر شیطان کے چوک (ف 1) لگانے سے تجھ کو کبھی چوک لگے ، تو اللہ کی پناہ پکڑ بےشک وہی سنتا جانتا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

شیطانی وسوسے سے بچنا: اللہ کی طرف جھک جایا کرو۔ اسی نے اسے یہ طاقت دے رکھی ہے کہ وہ دل میں وساوس پیدا کرے۔ اور اسی کے اختیار میں ہے کہ وہ اس کے شر سے محفوظ بھی رکھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز میں فرماتے تھے۔ أَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ مِنْ ہَمْزِہٖ وَنَفْخِہٖ وَنَفْثِہٖ۔ (ابوداؤد: ۷۷۵) سورہ مومنون (۹۶) میں ارشاد فرمایا کہ: ﴿اِدْفَعْ بِالَّتِيْ هِيَ اَحْسَنُ السَّيِّئَةَ﴾ درگذر کی عادت ڈالو۔ اور اللہ کی پناہ میں آجایا کرو۔ برائی کا بدلہ بھلائی سے دیا کرو۔