سورة آل عمران - آیت 131
وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اس آگ سے بچو جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔ (ف ٢)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جس سے یہ تنبیہ بھی مقصود ہے کہ سود خوری سے باز نہ آئے تو یہ فعل حرام تمہیں کفر تک پہنچا سکتا ہے کیونکہ یہ اللہ اور رسول سے کھلی جنگ ہے۔ امام ابو حنیفہ فرماتے تھے قرآن میں یہ سب سے خوفناک آیت ہے۔