سورة غافر - آیت 41

وَيَا قَوْمِ مَا لِي أَدْعُوكُمْ إِلَى النَّجَاةِ وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اسے میری قوم مجھے کیا ہوا کہ میں تمہیں نجات (ف 2) کی طرف بلاتا ہوں اور تم مجھے آگ کی طرف بلاتے ہو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی میں تمہاری بھلائی، خیر خواہی اور نجات کے رستہ کی طرف بلاتا ہوں کہ اللہ کے رسول پر ایمان لے آؤ اور نیک اعمال بجا لاؤ۔ صرف ایک اللہ کی عبات کرو۔ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ۔ اور یہ کیا بات ہے کہ میں تمہیں توحید کی طرف بلا رہا ہوں اور تم مجھے کفر و شرک کی طرف بلا رہے ہو؟ جو جہنم میں لے جانے والا ہے۔