سورة غافر - آیت 14

فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پس اللہ کو اس طرح پکارو کہ نری اس کی عبادت ہو اگرچہ (ف 1) کافر برا مانیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

صرف اللہ کو پکارو: یعنی جب سب کچھ اللہ اکیلا ہی کرنے والا ہے تو کافروں کو چاہے کتنا بھی ناگوار گزرے، صرف اسی ایک اللہ کو پکارو۔ اس کے لیے عبادت و اطاعت کو خالص کرتے ہوئے اور مشرکین کے مسلک سے الگ ہو جاؤ۔