سورة الزمر - آیت 63

لَّهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں ۔ اور جو اللہ کی آیتوں کے منکر ہیں وہی زیاں کار ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ہر طرح کی معدنیات اور دوسرے خزانے جو زمین میں مدفون ہیں سب اللہ ہی کے علم و تصرف میں ہیں۔ آج بھی اسی کے تصرف میں ہیں اور کل بھی اسی کے تصرف میں ہوں گے نیز جنت و دوزخ بھی اسی کے تصرف میں ہیں لہٰذا جو شخص اللہ کی آیات کا منکر اور اس کا باغی ہے۔ ایسے لوگ یقینا خسارہ میں ہی رہیں گے۔