سورة الزمر - آیت 62

اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اللہ ہر شئے کا خالق ہے اور وہ ہر شئے پر نگہبان ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی ہر جاندار اور بے جان چیزوں کا خالق، مالک، رب اور متصرف اللہ تعالیٰ اکیلا ہی ہے وہ جس طرح چاہتا ہے تصرف اور تدبیر کرتا ہے۔ ہر چیز اس کی ماتحتی میں ہے۔ کسی کو سرتابی یا انکار کی مجال نہیں۔ اور وہ بغیر کسی مشارکت کے ان کی حفاظت اور تدبیر کر رہا ہے۔