سورة الزمر - آیت 55

وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اس سے پہلے کہ تم پر ناگہا عذاب (ف 3) آئے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو اس بہتر بات پرچلو جو تمہارے رب سے تمہاری طرف نازل ہوئی ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی توبہ اور نیک عمل کی طرف سبقت کریں عظمت والے قرآن کریم کی تابعداری کریں اور امر کو اچھی سے اچھی شکل میں بجا لائیں نواہی سے پوری طرح اجتناب کریں۔ جس بات میں شک ہوا اسے بھی چھوڑ دیں۔ اس سے پہلے کہ اچانک عذاب آ جائے اور یہ بے خبری میں ہی ہوں۔